جابز وکٹوریہ

جابز وکٹوریہ کام ڈھونڈنے میں لوگوں کی مدد کرتی ہے اور آجروں کو اپنا مطلوبہ عملہ تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

آپ اپنے قریب ہی جابز وکٹوریہ کے سپیشلسٹ سے مل سکتے ہیں۔ ہم آپ کو آن لائن اور فون پر بھی، معلومات اور مشورہ فراہم کرتے ہیں۔

نوکریوں کی متلاشی افراد کے لیے جابز وکٹوریہ کی سروسز / خدمات

کیا آپ کو نوکری کی تلاش ہے؟ یہ مفت سروسز / خدمات آپ کے لیے مفید ہو سکتی ہیں۔

جابز وکٹوریہ ایڈووکیٹس

جابز وکٹوریہ ایڈووکیٹ ملازمت کی تلاش میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ ایک ایڈووکیٹ مندرجہ ذیل کام کرسکتا ہے:

  • آپ کو ملازمت کے حصول کے لیے درکار معاونت، ٹریننگ اور تعلیم کی تلاش میں مدد دے سکتا ہے
  • جابز وکٹوریہ آن لائن ہب پر ملازمت تلاش کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے
  • حصول ملازمت کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات /مددفراہم کر سکتا ہے
  • دیگر خدمات جیسا کہ ہاؤسنگ سپورٹ یا کاؤنسلنگ خدمات سے آپ کا رابطہ کروا سکتا ہے۔

ہمارےایڈوکیٹ سے بات کرنے کے لیے جابز وکٹوریہ ہاٹ لائن کو ‎1300 208 575 پر کال کریں یا اپنے قریب ایڈووکیٹ کو تلاش کرنے کے لیے ہمارا میپ استعمال کریں۔

جابز وکٹوریہ مینٹورز/رہنما

جابز وکٹوریہ مینٹورز/رہنما ان لوگوں کی مدد کرتے ہیں جو طویل عرصے سے کام کی تلاش میں ہیں۔ وہ ان لوگوں کی بھی مدد کرتے ہیں جنہیں ان چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ان کے لیے نوکری تلاش کو مشکل بنا دیتے ہیں۔ ایک مینٹور/رہنما مندرجہ ذیل کام کر سکتا ہے:

  • آپ کو ملازمت کے لیے تیار ہونے میں مدد فراہم کر سکتا ہے
  • ریزیومے بنانے اور ملازمت کے لیے درخواست دینے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے
  • ملازمت کے لیے انٹرویو کی تیاری میں آپ کی مدد کرسکتا ہے
  • نئی ملازمت  کے حصول کے بعد پہلے چھ ماہ کے دوران آپ کو تعاون فراہم کر سکتا ہے۔

مینٹور/رہنما سے بات کرنے کے لیے، جابز وکٹوریہ ہاٹ لائن کو ‎1300 208 575 پر کال کریں یا اپنے قریب کسی مینٹر کو تلاش کرنے کے لیے ہمارا میپ استعمال کریں۔

جابز وکٹوریہ کیرئیر کاؤنسلرز

جابز وکٹوریہکیریئر کاؤنسلرز ان لوگوں کی مدد کرتے ہیں جو کام کی تلاش میں ہیں، مزید کام کرنا چاہتےہیں یا اپنا کیریئر تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ ایک کیریئر کونسلر مندرجہ ذیل کام کرسکتا ہے:

  • کیریئر کی منصوبہ بندی کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے
  • آپ کی مہارتوں اور صلاحیتوں کو سمجھنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے
  • ملازمت کی درخواستیں تیار کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے
  • آپ کو دیگر کیرئیر سپورٹ سروسز سے جوڑ سکتا ہے۔

آپ اپنے قریب موجود کیریئر کاؤنسلر سے مل سکتے ہیں یا پھر آن لائن یا فون پر اپائنٹمنٹ بک کر سکتے ہیں۔ کیریئر کاؤنسلر سے ملاقات کا وقت بُک کرنے کے لیے ‎1800 967 909 پر کال کریں۔

جابز وکٹوریہ آن لائن ہب

جابز وکٹوریہ آن لائن ہب ایک مفت سروس ہے جہاں آپ ملازمتیں ڈھونڈ سکتے ہیں اور ان کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

نوکریاں تلاش کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نوکریوں کی درخواست دینے کے لیے آپ کو رجسٹر کرنا ہوگا۔ رجسٹریشن کا عمل نہایت  آسان ہے۔ یہاں رجسٹر کریں۔

آن لائن ہب پر رجسٹر ہونے کے بعد آپ کو اپنے مقام اور دلچسپی کے مطابق نئی ملازمتوں کے بارے میں اطلاعات موصول ہوں گی ۔

جابز وکٹوریہ ہاٹ لائن

اگر آپ کو جاب کی تلاش میں مدد کی ضرورت ہے یا جابز وکٹوریہ کی خدمات کے بارے میں کوئی سوال ہے، تو جابز وکٹوریہ ہاٹ لائن کو ‎1300 208 575 پر کال کریں (صبح 9 تا شام 5 بجے، سوموار تا جمعہ)۔

کاروباروں کے لیے جابز وکٹوریہ کی خدمات

جابز وکٹوریہ آن لائن ہب

جابز وکٹوریہ آن لائن ہب ایک مفت سروس ہے جہاں کاروبار اپنے لیے مطلوبہ سٹاف تلاش کر سکتے ہیں اور نوکری کی آسامیاں پوسٹ کر سکتے ہیں۔ اپنے کاروبار کو رجسٹر کرنے کے لیے یہاں کلک کریں اور اپنے مطلوبہ عملے کی تلاش شروع کریں۔

ریکروٹمنٹ سپورٹ

جابز وکٹوریہ پارٹنرز آپ کے کاروبار کو عملہ تلاش کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ ریکروٹمنٹ سے متعلق مفت معاونت حاصل کرنے کے لیے اپنے قریب جابز وکٹوریہ پارٹنر تلاش کریں:

  • پارٹنرز میپ پر جابز وکٹوریہ پارٹنر تلاش کریں
  • جابز وکٹوریہ ہاٹ لائن ‎1300 208 575 پر کال کریں یا  info@jobs.vic.gov.auپر ای میل کریں

جابز وکٹوریہ پارٹنرز آپ کے نئے عملے کی تربیت اور رہنمائی کر سکتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ عملہ آپکی کام کی جگہ پر بآسانی کام شروع کر سکے۔

جابز وکٹوریہ ہاٹ لائن

اگر آپ کو عملے کی تلاش میں مدد درکار ہے یا جابز وکٹوریہ کی خدمات کے بارے میں کوئی سوال ہے تو جابز وکٹوریہ ہاٹ لائن ‎1300 208 575 پر کال کریں (صبح 9 تا شام 5 بجے، پیر تا جمعہ)

زبانی ترجمے کی خدمات

اگر آپ کو زبانی مترجم کی ضرورت ہے تو: