Lady on laptop

اگر آپ وکٹوریا میں ملازمت کرنے کے خواہاں ہیں تو جابز وکٹوریا آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

ہم نوکریوں اور تربیت کے مواقع کی تلاش میں مصروف افراد کی مدد کے لئے آمنے سامنے، آن لائن اور فون پر کئی سروسز اور معاونت فراہم کرتے ہیں۔

آمنے سامنے

ہمارے جابز وکٹوریا کے وکیل، معلمین اور کریئر کونسلرز ملازمت کی تلاش اور تیاری میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں اور آپ کو اضافی معاونت و معلومات کا حوالہ دے سکتے ہیں۔ اپنے مقامی علاقے میں معاونت تلاش کریں.

فون پر

جابز وکیٹوریا کی ہاٹ لائن کو 575 208 1300 پر کال کر کے اپنی زبان میں مشورہ اور معلومات حاصل کریں۔

آن لائن

نوکری کے مواقعوں کے لئے جابز وکٹوریا آن لائن ہب۔ پر رجسٹر کریں۔ اس صفحے پر آپ کو رجسٹر کرنے کی ہدایات ملیں گی ۔

نوکری کے مواقعوں کے لئے جابز وکٹوریا آن لائن ہب پر کیسے رجسٹر کریں

1. رجسٹر

پر جائیں jobs.vic.gov.au/findwork

'میں نوکری کی تلاش میں ہوں' منتخب کریں۔

'ملازمت کی درخواست دیں' پر کلک کریں

یہ آپ کو جابز وکٹوریا آن لائن ہب پر لے جائے گا۔

2. اپنا اکاؤنٹ بنائیں

اپنی تفصیلات، بشمول درست فون نمبر اور ای میل درج کریں۔

'رجسٹریشن شروع کریں' منتخب کریں۔

3. ہمیں اپنے ملازمت کے حقوق کے متعلق بتائیں

اہل ہونے کے لئے آپ کو آسٹریلوی ملازمتی حقوق درکار ہیں۔

اگر آپ ویزا پر ہیں تو دیکھیں کہ آیا آپ کے ملازمت کے اوقات محدود ہیں یا نہیں۔

آپ ہمیں بتا سکتے ہیں کہ آپ ہفتے میں کتنے گھنٹے کام کر سکتے ہیں، اور آپ کتنے عرصے سے ملازمت کی تلاش میں ہیں۔

4. ملازمت کی تاریخ اور کوائف

یہ ممکنہ ایمپلائرز کے سامنے اپنے ہنر اور تجربے کا مظاہرہ کرنے کا موقع ہے۔

ہر ممکن حد تک زیادہ سے زیادہ تفصیلات شامل کریں تا کہ آپ کا ان تمام ملازمتوں سے رابطہ یقینی ہو سکے جو آپ کے لئے ٹھیک ہیں۔

اپنا تعلیمی درجہ منتخب کریں۔ ممکن ہے کہ آپ سے اپنے کوائف کے متعلق مزید تفصیل درج کرنے کو کہا جائے۔

اپنی سابقہ نوکریاں، بشمول نوکری کی قسم اور صنعت درج کریں۔ مثالوں کے لئے 'عام عہدے' دیکھیں۔

سابقہ نوکریاں شامل کرنے کے لئے 'تجربہ شامل کریں' پر کلک کریں۔ ہر ممکن حد تک زیادہ سے زیادہ نوکریاں اور صنعتیں شامل کریں - اس سے ایمپلائرز کو آپ کا تمام تجربہ دیکھنے میں مدد ملے گی اور آپ سے ملائے جانے والے نوکریوں کے ان مواقع کی تعداد بڑھے گی۔

اگر آپ کسی ایسی صنعت میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جس میں آپ نے پہلے کام نہیں کیا، تو آپ یہ بھی بتا سکتے ہیں۔

5. تنوع اور شمولیت

ہمیں اپنے اور اپنے پس منظر کے متعلق مزید بتائیں۔ اس سے ہمیں یہ سجمھنے میں مدد ملتی ہے کہ جابز وکٹوریا کس کی معاونت کر رہا ہے، تاکہ ہم ضرورت کے مطابق معلومات اور خدمات کی فراہمی یقینی بنا سکیں۔

آپ کے لئے ان سوالات کے جوابات دینا لازمی نہیں۔ اگر آپ جوابات دیں گے تو آپ کی فراہم کردہ تفصیلات کو خفیہ رکھا جائے گا اور ایمپلائرز کو نہیں بتایا جائے گا۔

6. درخواست موصول ہو گئی

آپ کے فارم مکمل کرنے کے بعد ایک پیغام کے ذریعے تصدیق کی جائے گی کہ آپ کی درخواست موصول ہو چکی ہے۔

جب آپ کا اکاؤنٹ استعمال کے لئے تیار ہو گا تو ہم آپ کو ایک ای میل بھیجیں گے۔

پھر آپ نوکریاں دیکھنے اور ان کے لئے درخواست دینے کا آغاز کر سکیں گے۔