Lady on laptop

اگر آپ وکٹوریا میں ملازمت کرنے کے خواہاں ہیں تو جابز وکٹوریا آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

کیا آ پ کو کام کی تلاش ہے؟ جابز وکٹوریہ آن لائن ہب پر ملازمتیں تلاش کریں اور درخواست دیں۔

ہماری آن لائن ہب ایک مفت ہے جہاں آپ ملازمتیں تلاش کر سکتے ہيں اور ان کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

ابھی رجسٹر کریں

ابھی تلاش کریں

اپنے قریب دستیاب ملازمتیں تلاش کریں۔

نوکریوں کے لیے درخواست دینےکیلئے رجسٹر کریں

آن لائن ہب پر ملازمتوں کے لیے درخواست دینے کے لیےآپکو رجسٹر کرنا ہوگا۔ یہ ایک سادہ عمل ہے جہاں آپ کو اپنی بنیادی ذاتی معلومات اور رابطے کی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی۔

ابھی رجسٹر ہوں

ملازمتوں کی اطلاعات وصول کریں

آن لائن ہب پر رجسٹر ہونے کے بعد آپ کو اپنے مقام اور دلچسپی کے مطابق نئی ملازمتوں کے بارے میں اطلاعات موصول ہوں گی۔

کیا میں اہل ہوں؟

جابز وکٹوریہ آن لائن ہب بالکل مفت ہے اور ہر اس شخص کے لیے دستیاب ہے جو کام کی تلاش میں ہے، بشمول بین الاقوامی طلباء

آن لائن ہب کے بارے میں مزید معلومات

مجھے آن لائن ہب پر کس قسم کی نوکریاں مل سکتی ہیں؟

ہر طرح کی نوکریاں مل سکتی ہیں، انٹری لیول سے لے کر اعلیٰ عہدوں تک، بشمول پیسوں کےعوض ٹرینی شپس۔ بہت سے مختلف صنعتوں میں نوکریاں دستیاب ہیں جن میں تعمیرات، ہوٹلنگ ، معذوروں کیلئے مددگار ادارے، پارکس اور تفریح کے ادارے، حکومتی ادارے، ہیومن ریسورسز، صحت، نقل و حمل، بالوں کے اور جسمانی خوبصورتی کے مراکز، مارکیٹنگ اور تقریبات کے انتظامات کرنے والی کمپنیاں ،آئی ٹی، گاڑیاں، سیلز اور بہت سی دیگر صنعتیں اور ادارے شامل ہيں۔

کیا مجھے نوکریوں کی تلاش کے لیے خود کو رجسٹر کرنے کی ضرورت ہے؟

کوئی بھی آن لائن ہب پر ملازمتیں تلاش کر سکتا ہے مگر ملازمت کے لیے درخواست دینے کے لیے اسے ہب پر رجسٹر کرنا ہوگا۔

کیا میں اپنے موبائل ڈیوائس پر نوکریوں کی تلاش کر سکتا ہوں؟

جی ہاں Sidekicker ایپ کے ذریعے آپ آن لائن ہب میں لاگ ان کر سکتے ہیں اور اپنے موبائل پر ملازمتیں تلاش کر سکتے ہیں۔

جب میں خود کو رجسٹر کرتا ہوں تو اسکے بعد کیا ہوتا ہے؟

  1. آپ کا آن لائن ہب پر اکاؤنٹ بن جائے گا۔ آپ کسی بھی وقت اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کر سکتے ہیں اور نوکریوں کی تلاش کر سکتے ہيں، نوکریوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور اپنا پروفائل اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔
  2. آپ کو اپنی پسند کے مقام اور دلچسپی والی ملازمتوں کے مواقع کے بارے میں ای میل اطلاعات ملنا شروع ہو جائیں گی۔

میرے پروفائل سے کیا مراد ہے اور کیا میں اسے اپ ڈیٹ کر سکتا ہوں؟

آپ کے آن لائن ہب اکاؤنٹ میں آپ کا ایک ذاتی پروفائل بن جاتا ہے، جو ایمپلائرز/ آجر کو اس وقت نظر آتا ہے جب آپ نوکری کے لیے درخواست دیتے ہیں ۔آپ کا پروفائل ایک آن لائن ریزیومے کی طرح ہوتا ہے۔ آپ اسے اپنی اور اپنے تجربے کی تفصیلات سے اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

کیا مجھے نئی ملازمتوں کے پوسٹ ہونے کی اطلاعات ملیں گی؟

جی ہاں. آن لائن ہب پر رجسٹر ہونے کے بعد آپ کو نئی ملازمتیں پوسٹ ہونے کے بارے میں بذریعہ ای میل اور براہ راست اطلاعات موصول ہونا شروع ہو جائیں گی۔ اگر آپ Sidekicker ایپ ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو آپ براہ راست اپنے فون پر یہ اطلاعات حاصل کر سکتے ہیں۔

جابز وکٹوریہ کام کے متلاشی لوگوں کو کون سی دیگر معاونتوں کی پیشکش کرتی ہے؟

جابز وکٹوریہ اپنے ایڈووکیٹس، رہنماؤں اور کیریئر کونسلرز کی ٹیم کے ذریعے کام کے متلاشی وکٹورینز کو ان کی مطلوبہ / متعلقہ جابز کی ضروریات کے مطابق مدد فراہم کرتی ہے۔

مجھے تکنیکی مسائل کے سلسلے میں کہاں سے مدد مل سکتی ہے؟

اگر آپ کو آن لائن ہب پر تکنیکی مسائل درپیش ہیں تو براہ کرم مندرجہ ذیل لنک اور فون نمبر پر رابطہ کریں

support@sidekicker.com.auیا ‎1800 967 909

اگر آپ کو آن لائن ہب استعمال کرنے میں مدد کی ضرورت ہو تو براہ کرم جابز وکٹوریہ ہاٹ لائن کو ‎1300 208 575 پر کال کریں۔