
جابز وکٹوریا آن لائن ہب
جابز وکٹوریا آن لائن ہب ملازمت کے لئے تیار افراد کو مقامی افرادی قوت کی تلاش میں مصروف ایمپلائرز سے ملاتا ہے۔
ہم آپ کے ساتھ کام کرتے ہوئے آپ کی کاروباری ضروریات کی شناخت کر سکتے ہیں اور وکٹوریا بھر سے درست مہارتوں اور تجربے کے حامل افراد کی تلاش میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
یہ کس طرح ہو گا؟
آپ آن لائن ہب پر رجسٹر ہو کر اہل ملازمین کے لئے نوکریوں کے اشتہار دے سکتے ہیں۔
ان نوکریوں کے لئے ضروری ہے کہ:
- یہ کم از کم تین ماہ تک کی ہوں، مگر قلیل مدتی و وقتی اسامیوں کے اشتہارات بھی دیے جا سکتے ہیں
- ایوارڈ کی شرح اور سائٹ کی شرح میں سے جو زیادہ ہو، اس کے مطابق تنخواہ دی جائے۔
آن لائن ہب کے ذریعے آپ درج ذیل کام کر سکتے ہیں:
- نوکریاں پوسٹ کرنا
- ابتدائی تجزیہ
- درخواست گزاروں کی مکمل فہرست سے انتخاب یا مختصر فہرست وصول کرنا۔
کس طرح آغاز کیا جا سکتا ہے؟
رابطے اور کاروبار کی تفصیلات سمیت رجسٹریشن فارم مکمل کریں۔
آپ کی رجسٹریشن پر عمل درآمد ہونے کے بعد:
- ہم آپ سے رابطہ کر کے دستیاب مواقع پر بات کریں گے اور اکاؤنٹ سیٹ کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔
- آپ لوگو، عمومی جائزے اور اپنی ویب سائٹ کے لنکس سمیت اپنی کمپنی کی پروفائل تیار کر سکتے ہیں۔
- پھر آپ ہب کے ذریعے جابز پوسٹ کرنے کا آغاز کر سکتے ہیں۔
تکنیکی مدد چاہیے؟
سائیڈ ککر کی جانب سے آن لائن ہب کے لئے تکنیکی مدد فراہم کی جاتی ہے: support@sidekicker.com.au یا 1800 967 909 پر کال کریں۔
ایمپلائرز کے لئے مددگار مضامین بھی موجود ہیں جن میں آغاز، نوکری پوسٹ کرنے اور نوکریوں کے مواقع مینج کرنے کے طریقوں کا احاطہ کیا گيا ہے۔
کیا دیگر معاونت دستیاب ہے؟
آن لائن ہب کے علاوہ جابز وکٹوریا ملازمت تلاش کرنے والوں اور ایمپلائرز کی معاونت اور ملاپ کے لئے مخصوص خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔
جابز وکٹوریا ایمپلائمنٹ نیٹ ورک (JVEN) ملازمت کی تلاش میں رکاوٹوں کا سامنا کرنے والے وکٹورینز کی مدد کے لئے وکٹورین حکومت کی مرکزی سرگرمی ہے۔ ملازمتی ماہرین کے ذریعے خدمات فراہم کی جاتی ہیں، جو ایمپلائرز کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے ملازمتی مواقع کی شناخت کرتے ہیں اور ملازمت تلاش کرنے والوں کو ان اسامیوں کے لئے تیار کرتے ہیں۔
جابز وکٹوریا اور ہمارے پارٹنرز کا نیٹ ورک آپ کے کاروبار سے کوئی قیمت وصول کیے بغیر بھرتیاں کرنے میں آپ کی معاونت کرے گا۔ ہم درج ذیل کام کریں گے:
- آپ کے ساتھ کام کرتے ہوئے آپ کے کاروباری تقاضوں کے مطابق درست مہارتوں اور تجربے کی شناخت
- ان تقاضوں کے مطابق مناسب امیدواران کی نشاندہی
- منتخب کردہ ملازمت کے متلاشیوں کو ملازمت کی تیاری کی فراہمی، جس میں پیشہ وارانہ تربیت، مہارتوں میں اضافہ اور رہنمائی شامل ہو سکتی ہے۔
ہم ملازمت کے آغاز کے بعد ہر نئے ملازم کو معاونت بھی فراہم کر سکتے ہیں، تا کہ آپ کی جائے ملازمت میں ان کی آمد کو آسان بنایا جا سکے۔
آپ اپنے مقامی علاقے میں جابز وکٹوریا پارٹنر بھی تلاش کر سکتے ہیں۔