اس فنڈ کے ذریعے ترقی و بحالی کے حصول میں ایمپلائرز کی معاونت کی جائے گی جبکہ مستحکم نوکریوں کی تلاش میں مصروف وکٹورینز کی مدد ہو گی۔

اگر آپ ایک وکٹورین ایمپلائر ہیں اور نئے عملے کی خدمات لینے کے لئے تیار ہیں تو جابز وکٹوریا فنڈ ایسے افراد کو ملازمت دینے میں آپ کی مالی مدد کر سکتا ہے جو وبا کے معاشی اثرات سے سب سے زیادہ اثر انداز ہوئے ہیں۔

جابز وکٹوریا فنڈ کیا ہے؟

ملازمت کے متلاشی اہل افراد کو بھرتی کرنے والے اہل ایمپلائرز کے لئے جابز وکٹوریا کی جانب سے 20,000 ڈالر تک کی تنخواہوں کی سبسڈی (مالی معاونت) دستیاب ہے۔ تنخواہوں کی سبسڈی کو ملازمت کے ابتدائی 12 ماہ میں نئے ملازمین بھرتی کرنے کی لاگت پوری کرنے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اپنے کاروبار کے حجم کی بنیاد پر آپ 20 تک کل وقتی ملازمین کے مساوی تنخواہوں تنخواہوں کے لئے سبسڈی کی درخواست دے سکتے ہیں۔

جابز وکٹوریا فنڈ کے زیر معاونت کم از کم 60 فیصد نوکریاں خواتین کے لئے ہوں گی، جو کہ وبا کے باعث ان کے ملازمت کے مواقع پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔

سبسڈی کا اہل ہونے کے لئے ضروری ہے کہ آپ درج ذیل ترجیحی گروہوں میں سے کم از کم ایک میں سے کسی کو نوکری دیں۔ ان گروہوں کی اس لئے معاونت کی جا رہی ہے کیوں کہ وبا کے باعث خاص کر ان کی ملازمتوں پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

جابز وکٹوریا فنڈ ترجیحی بنیادوں پر درج ذیل ملازمت کے متلاشیوں کی نوکری کے حصول میں مالی معاونت کرتا ہے:

  • 45 سال سے بڑی عمر کی خواتین
  • لمبے عرصے سے بے روزگار ملازمت کے متلاشی افراد (چھ ماہ یا زائد عرصے سے بےروزگار)
  • جابز وکٹوریا کے کسی پارٹنر کے پاس رجسٹرڈ ملازمت کے متلاشی افراد
  • مقامی اور/یا ٹارس اسٹریٹ آئلینڈر افراد
  • معذور افراد
  • پناہ گزین افراد/مہاجرین
  • انگریزی نہ بولنے والے پس منظر سے تعلق رکھنے والے مہاجرین جنہوں نے حال ہی میں ہجرت کی ہے
  • 25 سال سے کم عمر نوجوان افراد
  • 45 سال سے بڑی عمر کے افراد
  • سابق فوجی
  • ورکنگ فار وکٹوریا آغاز کردہ اقدام کے تحت ماضی میں ملازمت یافتہ افراد۔

اگر بطور ایمپلائر آپ جابز وکٹوریا فنڈ کے لئے درخواست دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ضروری ہے کہ فنڈ کی درخواست دینے سے پہلے آپ ان ترجیحی گروہوں سے ملازمین بھرتی کریں۔

اگر آپ اہلیت کے تمام معیار پورے کریں گے اور ضروری معلومات فراہم کریں گے تو فنڈز کی دستیابی و شرائط کے مطابق آپ کو فنڈنگ دی جائے گی۔

آپ 20 تک فل ٹائم مساوی ملازمین کی تنخواہوں کے لئے سبسڈی کی درخواست دے سکتے ہیں۔ اگر بطور ایمپلائر آپ ترجیحی گروہوں کے لئے بڑے پیمانے پر نوکریاں تخلیق کرنے کے قابل ہیں تو براہ کرم info@jobs.vic.gov.au پر ای میل کر کے جابز وکٹوریا سے رابطہ کریں۔

کیا میرا کاروبار فنڈ کی درخواست دینے کے لئے اہل ہے؟

فنڈ کی درخواست دینے کے متعلق اپنی اہلیت معلوم کرنے کے لئے براہ کرم جابز وکٹوریا ہاٹ لائن کو کال کریں۔

جابز وکٹوریا ہاٹ لائن پر 150 سے زائد زبانوں میں تحریری و زبانی ترجمے کے لئے زبانی اور تحریری ترجمے کی قومی سروس (TIS) – 131 450 – استعمال کی جاتی ہے۔

آپ پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 5 بجے جابز وکٹوریا کی ہاٹ لائن کو 575 208 1300 پر براہ راست کال کر سکتے ہیں اور ہم TIS سے رابطہ کروا دیں گے، یا TIS کو131 450  پر کال کریں اور وہ ہماری ہاٹ لائن ملا دیں گے۔ TIS کے مترجمین سے قبل از وقت آن لائن بکنگ کروائی جا سکتی ہے، یا فون پر فوری ترجمانی کے لئے TIS نیشنل 450 131 پر دستیاب ہے۔

مزید معلومات یہاں دستیاب ہیں: www.tisnational.gov.au

کس طرح درخواست دی جا سکتی ہے؟

اگر آپ کو فنڈ کی درخواست دینے کے متعلق اضافی معاونت درکار ہے تو براہ کرم جابز وکٹوریا ہاٹ لائن کو کال کریں۔

جابز وکٹوریا ہاٹ لائن پر 150 سے زائد زبانوں میں تحریری و زبانی ترجمے کے لئے زبانی اور تحریری ترجمے کی قومی سروس (TIS) – 131 450 – استعمال کی جاتی ہے۔

آپ پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 5 بجے جابز وکٹوریا کی ہاٹ لائن کو 575 208 1300 پر براہ راست کال کر سکتے ہیں اور ہم TIS سے رابطہ کروا دیں گے، یا TIS کو131 450  پر کال کریں اور وہ ہماری ہاٹ لائن ملا دیں گے۔ TIS کے مترجمین سے قبل از وقت آن لائن بکنگ کروائی جا سکتی ہے، یا فون پر فوری ترجمانی کے لئے TIS نیشنل 450 131 پر دستیاب ہے۔

مزید معلومات یہاں دستیاب ہیں: www.tisnational.gov.au

ذیل میں 'ابھی اپلائی کریں' کے بٹن پر کلک کر کے اپنی آن لائن درخواست جمع کروائيں۔

ابھی اپلائی کریں

بھرتیوں میں معاونت

نوکریوں کے متلاشی ترجیحی گروہوں میں سے اہل ملازمین کی تلاش اور بھرتیوں میں آپ کی مدد کے لئے معاونت دستیاب ہے۔ گر آپ عملہ بھرتی کر رہے ہیں تو آپ اپنا کاروبار جابز وکٹوریا پر رجسٹر کروا سکتے ہیں  . آپ یہاں نوکریاں پوسٹ کر کے ملازمت کے لئے تیار افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ یہ مفت اور استعمال میں آسان سروس آپ کو درکار ہنر اور تجربے کے حامل مقامی امیدواروں کی مختصر فہرست فراہم کرتی ہے اور آپ کا وقت اور پیسہ بچاتی ہے۔

اگر بطور ایمپلائر آپ ملازمت کے متلاشی ترجیحی افراد کے لئے بڑے پیمانے پر نوکریاں تخلیق کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو براہ کرم پر ای میل کر کے جابز وکٹوریا سے رابطہ کریں۔

مزید معلومات کے لئے پیر تا جمعہ، صبح 9 تا شام 5 بجے جابز وکٹوریا ہاٹ لائن سے 575 208 1300 پر رابطہ کریں۔

بھرتیوں میں معاونت:  jobs.vic.gov.au/findstaff